سوہاوہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

سوہاوہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں، منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ سوہاوہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معین سلیمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 1 کلو 210 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری ہے۔ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button