سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش دستیاب، شہری مستفید ہو رہے ہیں، میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سہولت بازار جہلم کا دورہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ضلع جہلم میں دو سہولت بازار کام کر رہے ہیں، جہاں تمام بنیادی اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں اور شہری بڑی تعداد میں اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار کے مختلف کاؤنٹرز پر موجود اشیاء کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں آنے والے شہریوں کو تمام بنیادی اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے سہولت بازاروں کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button