معروف گلوکار اکرم راہی کی دینہ آمد، پرانے دوست رانا محمد یوسف سے ملاقات

دینہ: معروف گلوکار اکرم راہی نے دینہ کا دورہ کیا، جہاں ان کے پرانے دوست رانا محمد یوسف نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوکار اکرم راہی اچانک دینہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ دوست، اونر آئیدیل سویٹس اینڈ بیکرز رانا محمد یوسف سے خصوصی ملاقات کی۔ بعد ازاں انہیں رانا محمد یوسف کی رہائش گاہ لے جایا گیا جہاں انہوں نے دو گھنٹے سے زائد قیام کیا اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

اس موقع پر رانا محمد یوسف نے کہا کہ عظیم گلوکار اکرم راہی کی دینہ آمد شہر کے باسیوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرم راہی کی آواز صرف ایک گائیکی نہیں بلکہ پنجاب کی مٹی کی خوشبو، درد کی گہرائی اور محبت کی سچائی ہے۔ انہوں نے اپنی لازوال گائیکی سے نسلوں کے دل جوڑے رکھے اور پنجاب کی ثقافت کو عالمی سطح پر روشناس کروایا۔

اس موقع پر رانا محمد ندیم، رانا نعمان، رانا ثاقب یوسف اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button