ضلع جہلم میں ریونیو کے حوالے سے کوئی کیس التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے، انجینئر عامر خٹک

جہلم: راولپنڈی ڈویژن میں ریونیو کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ضلع جہلم میں ریونیو کے حوالے سے کوئی کیس التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بات کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کے دورہ کے دوران ریونیو کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق نے ضلع جہلم میں ریونیو معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ریونیو کے تمام کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ہر ماہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد، دیہی مراکز مال کو مزید فعال بنانے، گرداوریوں کو بروقت مکمل کرنے اور سٹاف کی تربیت اور کمی کو مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button