کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ضمیر جعفری سٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ضمیر جعفری سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صباء سحر اور سپورٹس آفیسرز ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی جہلم کو سٹیڈیم کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے سٹیڈیم کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کو کھیلوں کا جدید مرکز بنائیں گے جہاں مختلف قسم کے کھیلوں کے لئے سہولیات میسر ہوں گی ۔



