جہلم پولیس کی اہم کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان عدیل، شہزاد اور اویس کو حراست میں لے کر ان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی۔ ملزم عدیل سے 1 کلو 400 گرام چرس، ملزم شہزاد سے 1 کلو 360 گرام چرس اور ملزم اویس سے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس نے اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منشیات فروش علاقے میں منشیات کی سپلائی کر رہے تھے اور ان کی گرفتاری سے شہر میں منشیات کے کاروبار کی روک تھام میں مدد ملے گی۔



