سوہاوہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button