دلنواز احمد نے اپنی روح پرور آواز میں نعتیہ کلام پیش کر دیا


جہلم: دلنواز احمد نے اپنی روح پرور آواز میں نعتیہ کلام ” دل بے چین نو چین دی لوڑ اے” پیش کر دیا، کلام برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ لسٹر پارک میں ریکارڈ کیا گیا۔ دلنواز احمد کو برطانیہ میں محفل میلاد النبی ﷺ میں کلام پڑھنے پر عوام کی طرف سے خوب پذیرائی، کلام ریلیز ہونے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خوبصورت انداز، خوبصورت کلام، خوبصورت ریکارڈنگ، جہلم کے معروف صوفی سنگر و نعت خوان دلنواز احمد کی آواز میں پڑھا گیا نیا نعتیہ کلام "دل بے چین نو چین دی لوڑ اے” برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ لسٹر پارک میں ریکارڈ کیا گیا، کلام گزشتہ دنوں ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہو گیا ہے۔
اس سے قبل دلنواز احمد کی خوبصورت آواز خوبصورت انداز میں کلام غریباں تے یتیماں دا سہارا یا رسول اللہ ﷺ بھی ریلیز ہوا تھا جس کو عوام میں خوب پذیرائی ملی تھی۔
دلنواز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ جس طرح میرے چاہنے والوں نے مجھے اپنی محبتوں سے نوازا تھا اس بار بھی وہ اپنی محبتوں سے مجھے نوازیں گے اور بالخصوص میں ان دوستوں اور محبت کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے سال 2024 میں مجھے انگلینڈ میں بڑے خوبصورت ذوق و شوق سے سنا اور میری حوصلہ افزائی کی اور پذیرائی کی، میں سب دوستوں کی محبتوں کا مقروض ہوں۔



