موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

دینہ: تھانہ دینہ پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مکمل شواہد کے ساتھ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



