منشیات کیس؛ جہلم میں مجرم قیصر شہزاد کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ نمبر 648/23 بجرم CNSA 9(i)3b تھانہ سول لائنز کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم قیصر شہزاد کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مجرم قیصر شہزاد سال 2023 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ڈی پی او جہلم نے انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button