ڈومیلی میں 7 سالہ معصوم بچی فش فارم میں ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں 7 سالہ معصوم بچی فش فارم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں افسوسناک واقعہ، سات سالہ معصوم بچی ایمان دختر شکیل فش فارم کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ نے اہل علاقہ کو غمزدہ کر دیا۔
ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک فش فارم کے پاس ایمان کھیلتے کھیلتے جا پہنچی، جہاں اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جا گری۔
عینی شاہدین کے مطابق قریبی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کرنے کی کوشش کی، لیکن بچی کو زندہ نہ بچایا جا سکا۔
ایمان کی موت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد فضا سوگوار ہو گئی۔ اہل محلہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد بچی کے گھر پہنچ گئی، جہاں کہرام مچ گیا۔



