پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ ہوسکی

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ ہوسکی، عوام کی مشکلات میں اضافہ ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہو سکی۔
اشیاء خوردونوش ، سبزی دالوں، فروٹ کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گائے کا گوشت 1 ہزار روپے چھوٹا گوشت 22سو روپے بمعہ ہڈی چربی میں فروخت ہو رہا ہے، تمام دکانداروں نے اپنے اپنے نرخ مقرر کر کے لوٹ مارکا بازار گرم کررکھا ہے۔
حکومتی نرخ ناموں کے برعکس دکانداروں نے اپنے اپنے نرخ مقررکرکے وصولی شروع کررکھی ہے۔ ضلعی انتظامیہ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مکمل خاموش ہیں عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے اور مہنگائی میں کمی کرے تا کہ لوگوں کو 2 وقت کی روٹی میسر ہو سکے۔



