جہلم میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

جہلم: ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خفیہ اداروں کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں تاکہ انہیں جلد قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے افغان باشندوں کی شناخت اور ان کے رہائش کے مقامات کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ اگلے مرحلے میں ان غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور انہیں واپس افغانستان بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو قانون کے دائرے میں لانا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کریک ڈاؤن ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔



