اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا منگلا روڈ کا دورہ، غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس فوری ختم کرنے کی ہدایت

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے منگلا روڈ کا دورہ کیا اور علاقے میں قائم غیر قانونی سیل پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی سرگرمیاں فوری طور پر بند کی جائیں تاکہ شہری نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح احکامات جاری کیے کہ تمام غیر قانونی سیل پوائنٹس کو فوری طور پر نوٹیفائیڈ مویشی منڈی میں منتقل کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ایف آئی آر کے اندراج سمیت دیگر اقدامات شامل ہوں گے۔

تیمور خان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری اور شہری نظم و ضبط ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دورے کے اختتام پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منگلا روڈ اور اطراف کے علاقوں میں سخت نگرانی کا نظام برقرار رکھا جائے تاکہ دوبارہ غیر قانونی سیل پوائنٹس قائم نہ ہو سکیں اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button