جہلم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہر کر شہریوں پر چڑھ دوڑی، شہری زخمی

جہلم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر شہریوں پر چڑھ دوڑی، ایک شہری زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ پولیس لائن کے گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر ایک شہری پر چڑھ دوڑی۔
پولیس کے مطابق ارسلان عزیز نامی شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے آیا تھا کہ اچانک گاڑی اس کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور گراؤنڈ میں کھڑے ایک شخص کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔



