پنڈدادنخان: زیر زمین پانی کی شدید کمی، تھل کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ تھل میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جانے اور بارشیں نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید پانی کی قلت کا شکار ہو گئے ہیں۔ سخت گرمی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو روزمرہ گھریلو ضروریات کے لیے بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیمنٹ فیکٹریاں، سالٹ مائنز اور سوڈا ایش فیکٹریاں پہلے ہی علاقے کے زیر زمین پانی کو ناقابل استعمال حد تک نمکین کر چکی ہیں جس سے صورتحال مزید ابتر ہو چکی ہے۔ پانی کی قلت کے خلاف علاقہ مکینوں نے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔

اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ انسانی بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

مکینوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی، نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے فوری طور پر شروع کیے جائیں تاکہ ہزاروں کی آبادی کو درپیش اس بنیادی ضرورت کا مسئلہ حل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button