ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جہلم میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم تمام متاثرین کو بنیادی اور ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈھوک لونہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کیمپ میں موجود تمام افراد کو یقین دہانی کروائی کہ گھروں کی مکمل بحالی تک حکومت پنجاب ان کی مکمل دیکھ بھال کرے گی اور انہیں مہمانوں کی طرح رکھا جائے گا۔ انہوں نے کیمپ انچارج اور متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرین کو تمام سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور امدادی سرگرمیوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرین جلد از جلد معمولات زندگی بحال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button