جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش آئس سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 1 کلو 160 گرام آئس برآمد کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور آئندہ بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button