سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں کا خوفناک یو ٹرن شہریوں کی جان لینے لگا

جہلم: سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں کا خوفناک یو ٹرن، جی ٹی روڈ پر خونی یو ٹرن مخالف سمت غلط پارکنگ کیوجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات ہونے لگے۔ این ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے عوام کے جانی و مالی نقصان کے بچاؤ کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں ، ہر چند قدم پر یو ٹرن قائم ہے ، این ایچ اے انتظامیہ جی ٹی روڈ پر قائم تجاوزات ختم کروانے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ تعمیر ہونے والے یوٹرن آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں، ناقص حکمت عملی کے تحت این ایچ اے انتظامیہ نے جگہ جگہ یوٹرن قائم کررکھے ہیں جس کیوجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور شہر سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جانے والے افراد اچانک جی ٹی روڈ پر یوٹرن لیتے ہیں تو راولپنڈی کی طرف سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں ، موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیتی ہیں جس کے نتیجے میں بے شمار افراد جان کی بازیاں ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں سے زائد معذوری کی زندگیا ں گزار رہے ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے این ایچ اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ جی ٹی روڈ پر تعمیر ہونے والے خونی یو ٹرنز کے خاتمے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے اور جگہ جگہ قائم یوٹرن کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button