پنجاب حکومت کا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ


جہلم: پنجاب حکومت پنجاب نے انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی اتھارٹی کے لیے بنائی گئی 10 رکنی کمیٹی نے پرپوزل تیار کر لیا، اتھارٹی کو چھ ماہ کے اندر فعال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق نئی اتھارٹی کا نام ( PERA) ہوگا، انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین لیول پر کام کرے گی نئی اتھارٹی کا پہلا لیول صوبائی سطح پر کام کرنے گا ، دوسرا لیول ڈسٹرکٹ اور تیسر الیول تحصیل سطح پر کام کرنا ہوگا۔
اسی طرح اتھارٹی صوبائی سطح پر چیئر پرسن ، وائس چیئر پرسن ، سیکرٹری ، اور چار ممبرز پر مشتمل ہوگی ، اتھارٹی میں 18 رکنی ممبر ان شامل ہوں گے، جس میں 10 سینئر بیورو کریٹس، وزیر اعلیٰ سمیت پنجاب اسمبلی کے 4 ارکان اور اتنے ہی ازاد اراکین شامل ہوں گے۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ اس فورس کے لیے روایتی پولیس سٹیشنز سے علیحدہ انفورسمنٹ سٹیشنز بھی بنائے جائیں گے، اس اتھارٹی کے افسران کو معائنہ کرنے ، گشت کرنے اور کسی بھی گاڑی یا شخص کی تلاشی لینے ، اشیا اور سامان ضبط کرنے اور گرفتاری کا اختیار حاصل ہونے سمیت پولیس کے تمام بنیادی اختیارات حاصل ہوں گے۔
حکومتی دستاویز میں لکھا گیا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈسٹرکٹ سطح پر ڈپٹی کمشنرز اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹر کریں گے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین شعبوں میں کام کرے گی۔



