جہلم میں مہنگے داموں مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، خالص دودھ صرف بھینس کے بچھڑوں کو میسر

جہلم شہر اور گردو نواح میں مہنگے داموں مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، خالص دودھ صرف بھینس کے بچھڑوں کو میسر، شہری ناقص و مضر صحت دودھ کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردو نواح میں دودھ فروخت کرنے والے گوالوں اور دودھ فروشوں نے دودھ کو خالص ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکلز کا سہارا لے رکھا ہے جس کی وجہ سے بچے، بوڑھے،جوان، خواتین ان زہر فروشوں کی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔

دودھ فروش خطرناک کیمیکلز اور مختلف اقسام کے پاؤڈرز سے دودھ تیار کر کے مہنگے داموں گلی محلوں میں فروخت کر رہے ہیں جس کے استعمال سے شہری کینسر، ہیپا ٹائٹس ، معدے کے السر اور پیٹ سمیت موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button