ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید پی ٹی آئی کے 532 کارکنان کو رہا کر دیا گیا


جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید پاکستان تحریک انصاف کے 532 کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج بھی کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنان پر اسلام آباد کےتھانہ سنگجانی اور سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج تھے جنہیں گزشتہ روز رہاکردیا گیا۔



