جہلم میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے داموں فروخت، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی

جہلم شہر کی سبزی منڈی سمیت مختلف علاقوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق آلو چھلکے والا نیا درجہ اول 68 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز درجہ اول 45 روپے کے بجائے 70 روپے جبکہ درجہ دوم 40 روپے کے بجائے 60 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر درجہ اول 100 روپے کے بجائے 120 روپے، لہسن دیسی 200 کے بجائے 310 روپے، ادرک تھائی لینڈ 450 کے بجائے 650 روپے میں دستیاب ہے۔ کھیرا فارمی 95 روپے کے بجائے 120 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ بینگن 160 کے بجائے 200، بند گوبھی 110 کے بجائے 140، پھول گوبھی 160 کے بجائے 200، شملہ مرچ 120 کے بجائے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

شلجم 75 کے بجائے 120، اروی 140 کے بجائے 170، کریلا 140 کے بجائے 230، سبز مرچ 130 کے بجائے 180، لیموں دیسی 280 کے بجائے 400، ٹینڈے دیسی 140 کے بجائے 250، گھیا کدو 190 کے بجائے 240، پالک فارمی 65 کے بجائے 80 اور گھیا توری 175 کے بجائے 230 روپے فی کلو میں بیچی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی و پھل فروشوں نے من پسند نرخ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غائب ہیں۔

عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button