ضلع جہلم میں مریم کی دستک پروگرام کا آغاز، 47 درخواستیں موصول

جہلم: ضلع جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مریم کی دستک پروگرام کا آغاز، 47 درخواستیں موصول، بیشتر درخواستوں پر کارروائی مکمل کر لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے مریم کی دستک پروگرام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضلع جہلم میں مریم کی دستک پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ شہری ”دستک” پیلپ لائن 1202، دستک ایپ یا ویب پورٹل dastak.punjab.gov.pk کے ذریعے 32 سے زائد سروسز کی گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی 32 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے افسران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام کے تحت سروسز کی فراہمی تیز ترین اور شفاف بنائی جائے اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیسیلیٹیٹر ز کو اسپیشل شناختی کارڈ اور اتھارٹی لیٹر جاری کی جائے گے۔ ضلع جہلم میں 14 اکتوبر سے اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور ابھی تک 47 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے بیشتر درخواستوں پر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button