محرم الحرام؛ ڈی پی او جہلم کا دینہ کی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ امام بارگاہ ہڈالہ سیداں دینہ اور امام بارگاہ سید حسین میں جاری مجالس کا وزٹ کیا اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے امام بارگاہ ہڈالہ سیداں دینہ اور امام بارگا ہ سید حسین دینہ میں جاری مجالس کا وزٹ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی بنانے کی ہدایت کی، ڈی پی او جہلم نے منتظمین سے با ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جلوس کے موقع پر مربوط و موثر سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس تمام انتظامات اٹھا رہی ہے، ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button