اے این ایف دینہ نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 232 کلو منشیات برآمد

جہلم/ دینہ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے این ایف دینہ نے 232 کلو گرام منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بی بی سی جہلم کے مطابق تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس دینہ (ضلع جہلم) نےمنشیات کی بڑی کھیپ پشاور سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سوزوکی پک اپ میں سے 174 کلوگرام چرس اور 58 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔
اے این ایف نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر ملزم چنار گل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ANF دینہ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



