سوہاوہ میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث آصو گینگ کے 2 کارندے گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اسلحہ کی نوک پر چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث آصو گینگ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف نعیم اور سلطان حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران چوری شدہ موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سائیکل (جس کی مالیت 1 لاکھ 30 ہزار روپے)، 78 ہزار روپے نقد، اور 5 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button