جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 419 افراد کی چیکنگ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران مجموعی طور پر 419 افراد کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ان سرچ آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کی جدید پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے مکمل ویری فکیشن کی گئی جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور کڑی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع بھر میں اسلحہ ناجائز، منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button