دینہ میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والے رحمانی گینگ کے دو کارندے گرفتار

دینہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث رحمانی گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ اور تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمٰن اور سمیر شہباز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری شدہ 4 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 1 لاکھ 72 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔
منگلا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



