پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں مسلح ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کے بعد ڈاکوؤں کی فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کھوتھیاں جالپ میں مسلح ڈاکو اختر محمود کے گھر سے سات لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



