ڈپٹی کمشنر جہلم کا بنیادی مرکز صحت سنگھوئی اور یونین کونسل سنگھوئی دفتر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا بنیادی مرکز صحت سنگھوئی اور یونین کونسل سنگھوئی دفتر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے بنیادی مرکزصحت سنگھوئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزصحت کے عملہ، ادویات کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔
بعد ازاں ڈی سی جہلم نے یونین کونسل دفتر کا بھی ددورہ کیا اور اہل علاقہ کے بنیادی دستاویزات کی تیار ی، ریکارڈ اور یونین کونسل کے زیر اہتمام فراہم کردہ سہولیات بارے سیکرٹری یونین کونسل سے استفسار کیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



