قسطوں پر الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

جہلم: طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، مفت ہیلمٹ، سیفٹی راڈز اور ڈرائیونگ کی مفت تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے طلبہ کے لیے شروع کی گئی الیکٹرک بائیک اسکیم کو طالب علموں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

صوبے بھر سے اب تک 11 لاکھ 49 ہزار سے زائد طلبہ اس اسکیم میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک مجموعی طور پر 11,49,058 طلبہ نے الیکٹرک بائیک کے لیے اپلائی کیا ہے، جن میں 2,22,101 طالبات بھی شامل ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم پنجاب کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، خود مختاری دینے اور باآسانی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے.

حکومتِ پنجاب اس اسکیم کے موجودہ مرحلے میں مجموعی طور پر 1,00,000 (ایک لاکھ) الیکٹرک بائیکس تقسیم کرے گی۔

درخواستوں کا سلسلہ 5 ستمبر 2026 سے شروع ہوا تھا جس کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ الیکٹرک بائیکس کی باقاعدہ تقسیم نومبر 2026 کے اوائل سے شروع کی جائے گی۔

حکومت نے طلبہ پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے بائیک پر بھاری سبسڈی کا اعلان کیا ہے ، بائیک کی بازار میں قیمت 1,99,000 روپے ہے، لیکن طلبہ کو صرف 1,09,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

باقی رقم طلبہ 36 ماہ (3 سال) کی آسان اقساط میں ادا کریں گے، جس کی ماہانہ قسط صرف 3,028 روپے ہوگی۔

اسکیم کے تحت طلبہ کو کوئی ڈاؤن پیمنٹ (پیشگی رقم) نہیں دینی ہوگی جبکہ رجسٹریشن، انشورنس اور مارک اپ (سود) کے تمام اخراجات حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔

اس کے علاوہ طلبہ کو مفت ہیلمٹ، سیفٹی راڈز اور ڈرائیونگ کی مفت تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button