دریائے جہلم میں کشتی رانی اور بیڑے چلانے کی اجازت دے دی گئی

جہلم/ پنڈدادنخان: سگھر پور میں بغیر حفاظتی انتظامات کشتی رانی کی شکایات دور، حفاظتی انتظامات مکمل کرکے کشتی رانی اور بیڑے چلانے پر پابندی ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان دریائے جہلم سگھر پتن کو حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس سے قبل 10اکتوبر کو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کی شکایات پر پتن کے مقام پر کشتی رانی اور بیڑے چلانے پر فوری طور پر پابندی لگاتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 6ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

کشتی بانوں کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرنے اور لائف جیکٹ کے استعمال اور کشتیوں پر جنگلے لگانے پر پابندی ہٹا کر دوبارہ دریائے جہلم میں کشتی رانی اور بیڑے چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button