جہلم پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا جو اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار میں مدد فراہم کر رہا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے اشتہاری کو بھگانے میں سہولت فراہم کی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ ضلع کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button