جہلم میں بچے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی،بچے کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



