جہلم میں پتنگ فروش کو سینکڑوں پتنگوں اور خونی ڈور سمیت دھر لیا گیا

جہلم پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران پتنگ فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 600 پتنگیں اور 10 عدد خونی ڈوریں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پتنگ بازی بظاہر ایک تفریحی مشغلہ نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل بن چکا ہے۔ خونی ڈور کے استعمال سے متعدد شہری، خصوصاً موٹر سائیکل سوار اور بچے شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تفریح کے نام پر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور پتنگ فروشی یا خونی ڈور کی فروخت و استعمال میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button