جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے سال 2024 سے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق مجرم ڈکیتی کے مقدمے میں طویل عرصہ سے تھانہ چوٹالہ پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا۔ جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے ملزم کی گرفتاری ممکن بنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



