دو وقت کی آبرو مندانہ روٹی کا حصول بے لگام مہنگائی کی وجہ سے بہت مشکل ہو گیا ہے، مہر افضل

جہلم: معروف کاروباری شخصیت مہر ہوٹل کے اونر مہر محمد افضل نے کہا ہے کہ دو وقت کی آبرو مندانہ روٹی کا حصول بے لگام مہنگائی کی وجہ سے بہت مشکل ہو گیا ہے۔ بد قسمتی سے آج بھی معیار زندگی کے لحاظ سے پاکستان عالمی رینکنگ میں انتہائی نچلے نمبروں پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت اپنی آمدنی سے زیادہ اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی ، لہٰذا حکمرانوں کو پلاٹوں کی تقسیم، بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنا اور مراعات کی بندر بانٹ کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے اور حکمران اپنے اخراجات کو ملکی آمدنی کے مطابق کریں ، رہی سہی کسر مصنوعی مہنگائی مافیا نے پوری کر رکھی ہے۔
مہر افضل نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی مافیا اور موقع پرستوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو آسمانوں پر پہنچا کر غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے اور ان کیلئے زندگی کی بنیادی سہولیات کا حصول مشکل ترین بنا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



