دینہ میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی علی اصغر کیانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ کے نواحی علاقہ میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی علی اصغر کیانی 93سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، مرحوم علی اصغر کیانی کو آبائی گاؤں بڑل دینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ بڑل کے رہائشی سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی علی اصغر کیانی 93سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم اصغر علی کیانی چک شہزاد اسلام آباد میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھے ، دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل تھے جہاں دوبارہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔

نماز جنازہ آبائی گاؤں بڑل دینہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم علی اصغر کیانی کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم علی اصغر کیانی انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ان کی وفات سے تحصیل دینہ سمیت شہری اچھی شخصیت سے محروم ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button