سوہاوہ: میڈیاکی نشاندہی پرایس ڈی او ہائی وے محمد سیف کا بڑاگواہ کا دورہ، ناقص مٹیریل ہٹوا دیا

سوہاوہ: میڈیا کی نشاندہی پر ایس ڈی او ہائی وے محمد سیف نے بڑاگواہ میں جاری سڑک کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گندی ریت ہٹوا دی۔

دورے کے دوران ایس ڈی او نے ان مقامات کا معائنہ کیا جہاں سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پنڈ گل اندازاں کے قریب پلی پر نالے کی ریت ڈالے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر کام رکوا دیا اور ناقص مٹیریل موقع سے ہٹوا دیا۔ بعد ازاں وہاں معیاری اور صاف دریا کی ریت ڈالنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ایس ڈی او محمد سیف نے شہریوں کے تحفظات سنتے ہوئے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناقص مٹیریل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تمام کام مضبوطی اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوامی شکایات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

عوامی حلقوں نے ایس ڈی او ہائی وے کے فوری اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ باقی ماندہ ترقیاتی کام بھی اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button