جہلم میں ون ویلنگ کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

جہلم: ون ویلِنگ کے شوق نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا، جہلم میں جی ٹی روڈ پر نوجوان ون ویلِنگ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقہ میدان پاکستان کا رہائشی 15 سالہ سبحان ولد جبران جی ٹی روڈ جہلم پر ون ویِلنگ کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ کشمیر کالونی کے قریب تیز رفتاری کے باعث اچانک موٹرسائیکل اس کے قابو میں نہ رہی اور آگے جاتے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا۔
ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد 15 سالہ نوجوان کو سر پر شدید چوٹیں آئی، نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والا 15 سالہ سبحان نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا اور بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



