تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجروں کی مشاورت سے چلیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس


جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجروں کی مشاورت سے چلیں گے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گا، کسی دوکاندار کو عوامی راستے روکنے اور اپنی حدود سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انجمن تاجران کے وفد نے ڈی سی جہلم سے درخواست کی کہ بارش سے بچاؤ اور دھوپ روکنے والے شیڈ ختم نہ کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ تاجروں کی مشاورت سے ہی آپریشن کیا جا رہا ہے، تاجروں کے جائز مطالبات پورے کریں گے لیکن قانون کی خلاف ورزی اور شہر میں جابجا تجاوزات والا سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہیے۔



