جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث "نشہ گینگ” کی 3 خواتین گرفتار، لاکھوں روپے مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ "نشہ گینگ” کی تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزماؤں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار لیڈی ملزمائیں شہر اور گردونواح میں گھروں میں گھس کر چوریاں کرتی تھیں اور مسروقہ سامان فروخت کر کے رقم حاصل کرتی تھیں۔

پولیس نے ملزماؤں کے قبضے سے مالِ مسروقہ فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 3 لاکھ 40 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزماؤں کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button