سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

جہلم: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔ جرسی، کوٹ، جرابیں، کورٹ و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیاہے۔ لنڈا بازار بھی غریب سفید پوش اور نادار افراد کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لنڈا بازار پہلے ہی غریب اور متوسط طبقے کیلئے سردی سے بچاؤ اور تن ڈھانپنے کا بہترین ذریعہ تصور کیاجاتا تھا مگر لنڈے میں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے ہیں، لنڈا بازار کی رونقیں تو بڑھ گئیں ہیں، لوگ گرم کپڑے، جوتے، دستانے اور جرابیں خریدتے نظر آتے ہیں مگر جتنے لوگ پہلے خریداری کیلئے آتے تھے، اس دفعہ تعداد میں کمی ہو گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اب لنڈے کے پرانے کپڑے خرید نا بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ کم از کم لنڈے کا سامان تو غریب شہریوں کو سستے داموں مل سکے، مہنگائی نے لنڈا بازار کو بھی ۔گل لیاہے، گزشتہ سال کی نسبت اس سال لنڈا بازار بھی بہت مہنگا ہو چکا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کیوجہ سے ہر چیز ہی مہنگی ہوگئی ہے، اس کے اثرات لنڈے پر بھی مرتب ہوئے ہیں، ہر دکاندار تو چاہتا ہے کہ چیزیں کم قیمت پر ملیں اور وہ بھی کم قیمت پر بیچیں مگر منہ زور مہنگائی کے سامنے ایسا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button