جہلم شہر کی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں سے سڑکیں تنگ، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں سے سڑکیں تنگ، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔ شہریوں نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک اور سی او ایم سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے بااثر افراد خرید و فروخت شروع کر دیتے ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں رکشوں ، موٹر سائیکلوں اور ایمبولنسسز وغیرہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب حادثات کا ہونا بھی روزانہ کا معمول بنتا جارہاہے ، جس کی وجہ سے قیمتی جانیں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او ، ڈی ایس پی ٹریفک ،سی او ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر لاوارث گاڑیاں چھوڑ کر جانے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ سڑکوں پر گزرنے والے شہری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں اور سڑکیں کشادہ ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button