حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے ایک جانب پیٹرول مہنگا کیا تو دوسری جانب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کی کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اپریل کیلئے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمی کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا کردیا گیا۔

ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2954 روپے 03 پیسے مقرر کردی گئی۔

یاد رہے کہ مارچ کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 3 ہزار 30 روپے 12 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button