رمضان نگہبان پیکیج، سوہاوہ میں امدادی رقوم سے کٹوتی پر دکاندار گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی مؤثر کارروائی، رمضان نگہبان پیکیج کی آڑ میں شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ شخص حکومتِ پنجاب کے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اضافی پیسے وصول کر رہا ہے۔
پولیس نے معاملے کی تصدیق کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ایسے جرائم سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



