جہلم میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چھنو گینگ کے 3 کارندے گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھنو گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال فروخت کر کے حاصل کی گئی 26 ہزار روپے نقد رقم، ایک موٹر سائیکل اور ایک رکشہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مجموعی برآمدگی کا تخمینہ 2 لاکھ 86 ہزار روپے بتایا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button