ضلع جہلم میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر، غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں اضافہ

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر، غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں اضافہ، با اثر دکاندار غیر معیاری اشیاء خوردونوش من مانے نرخوں پر فروخت کرنے میں مگن، سر کاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا، سر کاری نرخ نامے سب اچھا ہے کی رپورٹس تک محدود، شہری ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء خورد و نوش خرید نے سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں قائم خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں، دکاندار سرکاری نرخ ناموں پر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر فروخت کرکے مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اندرون شہر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے محض کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر عملددرآمد کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں، شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ حکومتی رٹ بالکل ناکام ہو چکی ہے جبکہ دکاندار ارباب اختیار پر بھاری پڑ گئے ہیں ۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں سب سے اہم کام اشیاء خوردونوش کو سرکاری نرخوں پر فروختگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کا اعتماد حکومت پر بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button