منشیات کیسز میں جرم ثابت ہونے پر 2 مجرمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

جہلم: منشیات کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 144/24 بجرم CNSA 9(ii)5 تھانہ سول لائنز جہلم کا فیصلہ سنایا۔ مقدمے میں ثابت ہوا کہ مجرم محمد آصف محمود نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر عدالت نے اسے ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اسی طرح عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 79/24 بجرم CNSA 9(i)3C تھانہ منگلا کینٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا۔ اس مقدمے میں مجرم محمد فاروق کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

دونوں مقدمات میں جہلم پولیس نے مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا اور مقدمات کی مؤثر پیروی کی، جس کے نتیجے میں معزز عدالت نے قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

اس موقع پر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے منشیات کے مقدمات میں شاندار کارکردگی پر جہلم پولیس کی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button